مسجد میں ہوا خارج کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
بوقتِ ضرورت مسجد میں ہوا خارج کرنا کیسا ہے؟
جواب:
شدید مجبوری کے بغیر مسجد میں ہوا خارج کرنا مکروہ ہے، بوقت ضرورت مسجد سے باہر نکلنا چاہیے، تاہم جس کو یہ عذر مستقل طور پر درپیش ہو اور بار بار مسجد سے نکلنے میں حرج ہو اس کو چاہیے زیادہ وقت مسجد میں نہ گزارے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، مطلب في أحكام المسجد 1/ 656:
لا یخرج فيه الريح من الدبر، كما في الأشباه، واختلف فيه السلف، فقيل: لا بأس، وقيل: يخرج إذا احتاج إليه، وهو الأصح.
2. أيضا، كتاب الطهارة، سنن الغسل 1/ 172:
وإذا فسا في المسجد، لم ير بعضهم به بأسا، وقال بعضهم: إذا احتاج إليه يخرج منه، وهو الأصح.
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الكراهية، الباب الخامس في آداب المسجد 5/321:
واختلف في الذي يفسو في المسجد، فلم ير بعضهم بأسا، وبعضهم قالو: لا يفسو، ويخرج إذا احتاج إليه، وهو الأصح.
وفي غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، فصل في أحكام المسجد، ص: 528:
قال النووي في شرح المهذب: لا يحرم للإنسان أن يخرج الريح من دبره فيه، قال السروجي: وهذا عندنا مكروه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:78
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)