دوران وضو گھنی داڑھی کے بالوں کا دھونا فرض ہے یا مستحب؟ :
سوال:
دوران وضو گھنی داڑھی کے بالوں کا دھونا فرض ہے یا مستحب؟ اور جڑوں تک پانی پہنچانا ضروری ہے یا صرف بالوں کا مسح کرنا کافی ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ جب داڑھی اتنی گھنی ہو جس کے نیچے کھال كی رنگت نظر نہ آتی ہو، تو داڑھی کے ان بالوں کا دھونا ضروری ہے، جو چہرے کے حدود کے اندر ہوں، یعنی نچھلے جبڑے کے اوپر سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک، باقی داڑھی کے نیچے کھال تک یا بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچانا ضروری نہیں ہے، اور نہ داڑھی کے ان بالوں کا دھونا ضروری ہے، جو چہرے کے حدود سے باہر ہیں، تاہم گھنی داڑھی کے بالوں میں انگلیوں سے خلال کرنا سنت ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الأول في فرائض الوضوء 1/ 4:
ويغسل شعر الشارب والحاجبين، وما كان من شعر اللحية على أصل الذقن، ولا يجب إيصال الماء إلى منابت الشعر، إلا أن يكون الشعر قليلا تبدوا منه المنابت، كذا في فتاوى قاضي خان … وروي عن أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله، أنه يجب إمرار الماء على ظاهر اللحية، هو الأصح، كذا في التبيين، وهو الصحيح، كذا في الزاهدي، والشعر المسترسل من الذقن لا يجب غسله، كذا في المحيطين.
2. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الطهارة 1/ 33:
وروي عن أبي حنيفة ومحمد رحمهما الله، أنه يجب إمرار الماء على ظاهر اللحية، وهو الأصح؛ لأنه لما تعسر غسل ما تحت الشعر، انتقل الواجب إليه من غير تغيير كالحاجبين وأهداب العينين، وأقرب منه مسح الرأس؛ لأنه لما تعسر انتقل الوظيفه إلى الشعر من غير تغيير، وهذا كله في غير المسترسل، وأما المسترسل عن الذقن، فلا يجب إيصال الماء إليه؛ لأنه ليس من الوجه.
3. الهداية للمرغيناني، كتاب الطهارات، باب الوضوء 1/ 16:
وسنن الطهارة…وتخليل اللحية ؛.لأن النبي عليه الصلاة والسلام أمره جبريل عليه السلام بذلك.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:77
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)