مینڈک کے پیشاب اور پائخانے کا حکم:
سوال:
کیا مینڈک کا پیشاب اور پائخانہ شرعی لحاظ سے پاک ہے یا ناپاک؟
جواب:
جن جانوروں کا کھانا حرام ہے، ان کا پیشاب اور پائخانہ ناپاک ہے، اس لیے مینڈک کا پائخانہ اور پیشاب دونوں ناپاک ہیں، البتہ اگر مینڈک پانی ہی میں رہتا ہو اور پانی میں پیشاب وغیرہ کردے، تو مجبوری کے بناء پر پانی کو پاک سمجھا جائے گا؛ کیوں کہ اس سے بچنا مشکل ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، کتاب الطھارة، الفصل الثاني في الأعيان النجسة1 /146:
وبول ما لا یؤکل … نجس نجاسة غليظة.
2. الدر المختار مع رد المحتار، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/ 573، 577:
(وبول غير مأكول ولو من صغير لم يطعم) إلا بول خفاش وخرأه، فطاهر، وكذا بول الفأرة، لتعذر التحرز عنه … (وروث وخثي) أفاد بهما نجاسة خرء كل حيوان غير الطيور .
قال ابن عابدين تحت قوله: (أفاد بهما نجاسة خرء كل حيوان) أراد بالنجاسة المغلظة.
3. إمداد الفتاوى للتهانوي، كتاب الطهارة، 1/ 130:
“و في الدر المختار في النجاسة الغليظة: و بول غير ماكول… پس بنا بريں قاعده بول غوك نجس غليظ است، البتہ غوكے كہ درآب می ماند حکم نجاست نكرده شود؛ للضرورة، كما في الدر المختار: ولا نزح في بول فأرة على الأصح، وفي رد المحتار: ولعلهم رجحوا القول بالعفو للضرورة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:74
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)