مسواک کرنے کا سنت طریقہ:
سوال:
مسواک کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟ اور مسواک کس طرح پکڑنی چاہیے؟
جواب:
مسواک پکڑنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ مسواک کو دائیں ہاتھ میں اس طرح پکڑا جائے کہ چھوٹی (چھنگلی) انگلی اور انگوٹھا مسواک کے نیچے رہیں، اور باقی تین انگلیاں مسواک کے اوپررہیں ۔
اورمسواک کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلے اوپر والے دانتوں کودائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کیا جائے، پھر بائیں طرف والے دانتوں کو تین مرتبہ صاف کیا جائے، اسی طرح پھر نیچے والے دانتوں کو پہلے دائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کیا جائے، اس کے بعد بائیں طرف والے دانتوں کو تین مرتبہ صاف کیا جائے، اور ہر مرتبہ مسواک کو دھویا جائے، اس کے بعد زبان اور تالو کو مسواک سے صاف کیا جائے، دانتوں پر مسواک چوڑائی میں کی جائے، اور زبان پر مسواک لمبائی میں کی جائے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، الفصل الثاني في سنن الوضوء 1/ 7:
(ومنها السواك)… ويندب إمساكه بيمينه بأن جعل الخنصر أسفله والإبهام أسفل رأسه، وباقي الأصابع فوقه، كذا في النهر الفائق، ثم وقت الاستياك هو وقت المضمضة، كذا في النهاية، ويستاك أعالي الأسنان وأسافلها، ويستاك عرض أسنانه، ويبتدئ من الجانب الأيمن، كذا في الجوهرة النيرة.
2. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة، ص: 30:
يستاك عرضا لا طولا، أي: مع عرض الأسنان الذي هو طول الفم، لا العكس؛ خشية إلحاق الضرر باللثة، ويبدأ بالجانب الأيمن من العليا، ثم بالأيسر منها، ثم بالأيمن من السفلى، ثم بالأيسر منها، ويدلك ظاهر الأسنان وباطنها وأطرافها، ويبل السواك إن كان يابسا، و يغسله عند الاستياك وعند الفراغ منه.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/ 42، 43:
قوله: والسواك … وكيفية أن يستاك أعالي الأسنان وأسافلها والحنك، ويبتدئ من الجانب الأيمن، وأقله ثلاث في الأعالي وثلاث في الأسافل بثلاث مياه … ويستاك عرضا لا طولا … ويستحب إمساكه باليد اليمنى، والسنة في كيفية أخذه أن تجعل الخنصر من يمينك أسفل السواك تحته، والبنصر والوسطى والسبابة فوقه، واجعل الإبهام أسفل رأسه تحته، كما رواه ابن مسعود، ولا يقبض القبضة على السواك … ويبدأ بالأسنان العليا من الجانب الأيمن، ثم الأيسر، ثم السفلى كذلك، كذا في شرح منية المصلي.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:73
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)