آبِ زمزم سے وضو یاغسل کرنا:
سوال:
آبِ زمزم سے وضو یاغسل کرنا کیسا ہے؟ نیز یہ بھی وضاحت فرمائیں کہ آبِ زمزم سے کپڑا تر کرکے اپنے گاؤں میں لے جانا شریعت کی رو سے کیسا ہے؟
جواب:
آبِ زمزم سے بطورِ تبرک وضو اور غسل کرنا جائز ہے، البتہ حالتِ حدث یا جنابت یا ناپاک جگہ میں آبِ زمزم سے وضو اور غسل کرنا مکروہ ہے، جہاں تک آب زمزم سے پاک کپڑا تر کرکے اپنے علاقے میں لانے کی بات ہے تو سلفِ صالحین سے اس کا کوئی ثبوت ہمیں نہ مل سکا، البتہ زمزم کا پانی اپنے علاقہ میں لانے کے بعد اگر بطور تبرک کے کسی کپڑے وغیرہ پر چھڑکا جائے تو مضائقہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. سنن الترمذي، أبواب الحج، الرقم: 963:
عن عائشة رضي الله عنها: أنها كانت تحمل من ماء زمزم، وتخبرُ أنّ رسول صلى الله عليه وسلم كان يحمله.
2. حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح، كتاب الطهارة، ص: 48:
يجوز الوضوء والغسل بماء زمزم عندنا من غير كراهية، بل ثوابه أكثر … فقال: يجوز الاغتسال والتوضوء بماء زمزم إن كان على طهارة؛ للتبرك، فلا ينبغي أن يغتسل به جنب ولا محدث.
3. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الحج، فروع في الحج، مطلب في الاستنجاء بماء زمزم 2/ 625:
قوله:(يكره الاستنجاء بماء زمزم) وكذا إزالة النجاسة الحقيقية من ثوبه أو بدنه.
4. وفي إرشاد الساري لحسين بن محمد الحنفي، باب المتفرقات، فصل: ويستحب الإكثار من شرب ماء زمزم، ص: 545:
(يجوز الاغتسال والتوضوء بماء زمزم)… (على وجه التبرك) أي: لا بأس بما ذكر، إلا أنه ينبغي أن يستعمله على قصد التبرك بالمسح أو الغسل أو التجديد في الوضوء (ولا يستعمل إلاّ على شيء طاهر) فلا ينبغي أن يغسل به ثوب نجس، ولا أن يغتسل به جنب، ولا محدث، ولا في مكان نجس (ويكره الاستنجاء به) وكذا إزالة النجاسة الحقيقية من ثوبه أو بدنه … (ويستحب حمله إلى البلاد) أي: تبركا للعباد.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:67
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)