مسواک کرنے کےمسنون مواقع:
سوال:
کن کن مقامات میں مسواک کرنا مسنون ہے؟
جواب:
وضو كرتے وقت مسواک کرنا مسنون ہے، اس کے علاوہ چند مواقع ایسے ہیں کہ ان میں مسواک کرنا مستحب ہے:
(1)جب دانت پیلے ہوجائیں۔ (2) قرآن مجید کی تلاوت کے لیے. (3)جب منہ میں بدبو پیدا ہو جائے۔ (4) نیند سے بیدار ہونے کےبعد۔ (5) گھر میں داخل ہوتے وقت۔ (6) کسی مجلس میں شرکت کرتے وقت۔ (7) نماز کے لیےکھڑے ہوتے وقت، لیکن یہ اس شخص کے لیے ہےجس کے مسوڑوں سے مسواک کی وجہ سےخون نہ نکلتا ہو۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة 1/ 42:
وليس هو من خصائص الوضوء، بل يستحب في مواضع: لاصفرار سن، وتغير الرائحة، والقيام من النوم، والقيام إلى الصلاة، وأول ما يدخل البيت، وعند اجتماع الناس، وعند قراءة القرآن.
2. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطهارة، باب السواك 249/1:
ويستحب في خمسة مواضع: اصفرار سن، وتغير الرائحة، والقيام من النوم، والقيام إلى الصلاة، وعند الوضوء.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:36
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-04
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)