حالتِ جنابت میں قرآن مجیدکو غلاف میں چھونا کیسا ہے؟:
سوال:
حالتِ جنابت میں قرآن مجید کو جزدان(بستہ یا غلاف) میں چھونا کیسا ہے؟
جواب:
ناپاکی کی حالت میں قرآن مجید کو کسی کپڑے یاغلاف کے ساتھ چھونا جائز ہے،مگر وہ کپڑا یاغلاف ایسا ہونا چاہیے جو قرآن مجید سے الگ ہوسکتا ہو، اگر وه کپڑا یا غلاف قرآن مجید کےساتھ ایسا پیوست ہو جواس سے بآسانی الگ نہ ہوسکتا ہو، تو ناپاکی کی حالت میں اس کے ساتھ قران کریم چھونا درست نہیں ہوگا، چونکہ جزدان بوقتِ ضرورت قرآن سے علیحدہ ہوسکتا ہے، اس لیے جزدان کے ساتھ قرآن مجید کو چھونا یا اٹھانا جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصکفي مع رد المحتار، كتاب الطهارة، باب الغسل1/347:
(و) يحرم (به) أي: بالأكبر (وبالأصغر مس مصحف) أي: ما فيه أية كدرهم وجدار، … (إلابغلاف متجاف) غير مشرز أو بصرة، به يفتى.
قال ابن عابدين: تحت قوله (غير مشرز أي: غيرمخيط به) … فالمراد بالغلاف ما كان منفصلاً کالخريطة، وهي الكيس ونحوها؛ لأن المتصل بالمصحف منه حتی يدخل في بيعه بلا ذكر.
2. غنية المتملي لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة 1/51:
ولا يجوز لهم أي: للجنب والحائض والنفساء مس المصحف إلا بغلافه … وهذا يعني جواز الأخذ بالغلاف إذا كان الغلاف غير مشرز أي: غير محبوك، مشدود بعضه إلى بعض.
3. فتاوى التاتارخانية لعالم بن علاء الھندي، كتاب الطهارة، باب الغسل1 /291:
وإن مس المصحف بغلافه، فلا بأس به، والكلام في الغلاف في حق الجنب نظير الكلام فيه في حق المحدث، وإذا مسه بكمه أو ذيله، فهو على الاختلاف الذي ذكرنا في المحدث.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:39
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-05
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)