بوقتِ مجبوری کھڑے ہوکر پیشاب کرنا:
سوال:
آج کل ایئرپورٹ، ریلوے سٹیشن اور ہوائی جہاز میں پیشاب کے لیے ایسا فلش سسٹم ہوتا ہے، جہاں کھڑے ہو کر پیشاب کرنا پڑتا ہے، تو شرعا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
عام حالات میں کھڑے ہو کر پیشاب کرنا مکروہ اور نا پسندیدہ ہے، البتہ اگر مجبوری ہو، تو کھڑے ہو کر پیشاب کرنا درست ہے، لہذا مذکورہ صورت میں اگر فلش سسٹم ایسا ہو جس میں بیٹھ کر پیشاب کرنا ممکن نہ ہو، تو کھڑے ہو کر پیشاب کرنا جائز ہے، تاہم اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بدن اور کپڑوں کو پیشاب کی چھینٹیں نہ لگیں۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/ 422:
ويكره أن يبول قائما، أو مضطجعا، أو متجردا عن ثوبه من غير عذر، فإن كان لعذر فلا بأس؛ لأنه عليه الصلاة والسلام بال قائما لوجع في صلبه.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الثالث في الاستنجاء 1/ 50:
ويكره أن يبول قائما، أو مضطجعا، أو متجردا عن ثوبه من غير عذر، فإن كان بعذر، فلا بأس به.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:53
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-12
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)