حالتِ حیض میں آیتِ سجدہ کی تلاوت سے سجدۂ تلاوت کا وجوب:
سوال:
عورت حالتِ حیض میں آیتِ سجدہ کی تلاوت کرے یا کسی اور سے سنے، تو کیا اس پر سجدۂ تلاوت واجب ہے؟ اور اس عورت کے آیتِ سجدہ پڑھنے سے دوسرے سننے والوں پر سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟
جواب:
حیض والی عورت کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کرنا جائز نہیں ہے، تاہم اگر دانستہ یا نا دانستہ طورپر اس نے آیتِ سجدہ پڑھ لی، تو اس پر سجدۂ تلاوت واجب نہیں ہوگا، البتہ اگر اس سے کسی عاقل بالغ شخص نے آیتِ سجدہ سن لی، تو اس پر سجدۂ تلاوت واجب ہو جائے گا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى السراجية لعلي بن عثمان الحنفي، كتاب الصلاة، باب سجدة التلاوة 1/91:
الحائض أو النفساء، أو الصبي، أو المجنون، إذا قرأوا آية السجدة، لم يجب عليهم السجدة، وعلى السامع منهم السجدة، إذا كان أهلا للوجوب.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة 2 /701:
فلا تجب على كافر، و صبي، و مجنون، وحائض، ونفساء، قرؤوا، أو سمعوا؛ لأنهم ليسو أهلا لها، وتجب بتلاوتهم يعنى: المذكورين خلا المجنون المطبق، فلا تجب بتلاوته لعدم أهليته.
3. بدائع الصنائع للكاساني، كتاب الصلاة، فصل في شرائط جواز السجدة 1/440:
حتی لا تجب على الكافر، والصبي، والمجنون، والحائض، والنفساء، قرؤوا أو سمعوا؛ لأن هؤلاء ليسوا من أهل وجوب الصلاة عليهم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعۃ دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:32
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-09-03
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)