حالتِ حیض ونفاس یا جنابت میں ناخن اور بال کاٹنا:
- سوال:
حیض و نفاس کےایام میں یا حالت جنا بت میں عورتیں ناخن اور زیرِناف بال صاف کرسکتی ہيں یا نہیں؟
جواب:
حیض ونفاس کی حالت میں ناخن یا زیرِ ناف بال کاٹنے کے سلسلہ میں کوئی صریح جزئیہ ہمیں نہ مل سکا، البتہ کتب فقہیہ میں حالتِ جنابت میں زیرِ ناف بال یا ناخن کاٹنے کو مکروہ لکھا ہے، لہذا جنابت پر قیاس کرتے ہوئے حالتِ حیض ونفاس میں زیرِ ناف بال یا ناخن کاٹنا مکروہ یعنی ناپسندیدہ ہوگا، تاہم اگر زیرِ ناف بال نہ کاٹنے کی مدت چالیس دن سے زیادہ ہوچکی ہو تو پھر جنابت یا حیض ونفاس کی حالت ہو یا عام حالت، بہر صورت زير نااف بال کاٹنا لازمی ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الكراهية، باب التداوي والمعالجات 5/437، 358:
الأفضل أن يقلم أظفاره، ويحفي شاربه، ويحلق عانته، وينظف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة، فإن لم يفعل ففي كل خمسة عشر يوما، ولا يعذر في تركه وراء الأربعين، فالأسبوع هو الأفضل، والخمسة عشر الأوسط، والأربعون الأبعد، ولاعذر في ما وراء الأربعين، ويستحق الوعيد،كذا في القنية؟… وحلق الشعر حالة الجنابة مكروه، وكذا قص الأظافير.
2. حاشية الطحطاوي علی المراقي لأحمد بن محمد بن إسماعيل الطحطاوي، کتاب الصلاة، باب الجمعة، ص:430:
ویکرہ قص الأظفار في حالة الجنابة وکذا إزالة الشعر؛ لما روی خالد مرفوعاً: من تنور قبل أن یغتسل جاءته کل شعرة، فتقول: یارب! سله لم ضیعني، ولم یغسلني، کذا في شرح شرعة الإسلام عن مجمع الفتاوی وغیرہ.
والله أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:7
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2023-08-25
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)
Recent Posts
darulifta