کیا مردہ پیدا ہونے والا بچہ والدین کی سفارش کرےگا ؟:
سوال:
بعض لوگ کا کہنا ہےکہ جب بچہ مردہ پیدا ہو جائے تو وہ قیامت کے دن اپنے والدین کے لیے سفارش کرے گا، یہ بات کیسی ہے؟
جواب:
کردہ بات درست ہے، پوری حدیث اس طرح ہے کہ جب کسی کا مردہ بچہ پیدا ہوجائے تو وہ آخرت میں اپنے ان والدین کے لیے اللہ تعالی کے ہاں سفارش کرے گا جو (کسی بھی وجہ سے) جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے، تو کہا جائے گا:
اے ناتمام بچے! اپنے والدین کو جنت لے جاؤ، چنانچہ وہ اپنے ناف والے حصہ کے ذریعے سے والدین کو کھینچ کر جنت میں لے جائے گا۔
حوالہ جات:
سنن ابن ماجة، باب ما جاء فيمن أصيب بسقط،الرقم: 1608:
عن علي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن السقط ليراغم ربه إذا أدخل أبويه النار، فيقال: أيها السقط المراغم ربه أدخل أبويك الجنة، فيجرهما بسرره حتى يدخلهما الجنة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:802
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)