راستے کے آداب:
سوال:
راستے کے کیا آداب ہیں؟
جواب:
راستے کے چند آداب احادیث مبارکہ کی روشنی میں مندرجہ ذیل ہیں:
(1) جب راستے میں چلیں تو تواضع کے ساتھ جھک کر قدرے تیزی کے ساتھ قدم اٹھاکر چلیں۔
(2) چال میں اکڑ اور تکبر کا اظہار نہ ہو۔
(3) راستے کے ایک طرف ہوکرچلیں۔
(4) بار بار پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں۔
(5) راستہ چلنے والوں کو سلام کریں۔
(6) لوگوں کے سلام کا جواب دیں۔
(7) غیر محرم عورتوں سے نظر کی حفاظت کریں۔
(8) اچھی باتوں کا حکم کریں، بری باتوں سے منع کریں۔
(9) راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹائیں۔
(10) کسی کی اذیت کا سبب نہ بنیں۔
(11) راستہ میں قضائے حاجت کرنے سے پرہیز کریں۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
(وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍفَخُورٍ).
2. صحيح البخاري، باب إماطة الأذى 2/ 151:
عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:إياكم والجلوس على الطرقات. فقالوا: ما لنا بد، إنما هي مجالسنا نتحدث فيها. قال:فإذا أبيتم إلا المجالس فأعطوا الطريق حقها، قالوا: وما حق الطريق؟ قال:غض البصر، وكف الأذى، ورد السلام، وأمر بالمعروف، ونهي عن المنكر.
3. صحيح مسلم، كتاب الطهارة، باب النهي عن التخلي في الطرق والظلال1/ 155:رقم الحديث: 539:
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اتقوا اللعانين قالوا: وما اللعانان يا رسول الله ؟ قال: الذي يتخلى في طريق الناس، أو في ظلهم.
4۔ سنن الترمذي5/ 604: رقم الحدیث: 3648:
عن أبي هريرة، قال: «ما رأيت شيئا أحسن من رسول الله صلى الله عليه وسلم كأن الشمس تجري في وجهه، وما رأيت أحدا أسرع في مشيه من رسول الله صلى الله عليه وسلم كأنما الأرض تطوى له، إنا لنجهد أنفسنا، وإنه لغير مكترث»: «هذا حديث غريب».
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:806
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)