طواف قدوم کو جنابت کی حالت میں یا بغیر وضو ء کے ادا کرنا:
سوال:
اگر کسی نے طواف قدوم کو جنابت کی حالت میں یا بغیر وضوء کے ادا کیا تو شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ طواف كے لیے با وضو ہونا اور جنابت سے پاک ہونا ضروری ہے، لہٰذا اگر کسی نے بغیر وضو کے طواف قدوم كرليا تو اس پر صدقہ لازم ہوگا، اور اگر حالتِ جنابت میں کرلیا تو اس پر دم لازم ہوگا، البتہ اگر بعد میں پاکی کی حالت میں اس طواف کا اعادہ کرلیا تو دم وغیرہ ساقط ہوگا۔
حوالہ جات:
1. غنية الناسك ، باب الجنايات، المطلب الثالث في ترك الواجب في طواف القدوم ص: 428:
فلو طاف للقدوم كله أو أكثره جنبًا فعليه دم، ولو محدثا فصدقة لكل شوط نصف صاع من بر إلا أن يبلغ ذلك دما فينقص منه ما شاء … فإن أعاده سقط عنه الجزاء.
2. البحر الرائق لابن نجيم 3/ 34:
فتجب صدقة لو طاف محدثا، ودم لو جنبا، فقد سووا بين طواف القدوم وبين طواف الصدر مع أن الأول سنة والثانية واجب.
3. فتاوى قاضيخان لحسن بن منصور الأوزجندي1/ 147:
لو طاف محدثا كان عليه شاة وإن طاف جنبا كان عليه بدنة.
4. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الحج، باب الإحرام2/ 15:
عن عائشة رضي الله عنها أن «أول شيء بدأ به رسول الله صلى الله عليه وسلم حين قدم مكة أن توضأ ثم طاف بالبيت».
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:804
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-29
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)