ڈو(DOVE)صابن استعمال کرناکیساہے؟:
سوال:
ڈو(DOVE) صابن کے بارے میں یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ اس کا استعمال کرنا درست نہیں، اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی استعمال کی جاتی ہے تو اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقینی طور پر معلوم نہ ہوجائے کہ اس میں خنزیر یا کسی حرام جانور کی چربی استعمال ہوئی ہے اس وقت تک اس چیز کو حرام نہیں سمجھنا چاہیے، البتہ یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ فلاں چیز میں خنزیر وغیرہ کی چربی استعمال ہوئی ہے تو اس کے استعمال سے بچنا ضروری ہے، لیکن صابن کے بارے میں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اگر بالفرض اس میں اس قسم کی کوئی حرام چیز یقینی طور پر ملائی گئی ہے تو چونکہ صابن کو بناتے وقت کیمیاوی عمل سے گزارا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی ماہیت بدل جاتی ہے، اور ماہیت بدلنے سے وہ صابن پاک ہوجاتا ہے، لہذا ڈو (DOVE) صابون کا استعمال کرنا جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الطهارة، مطلب نواقض الوضوء 1/ 148:
فإن الشك والاحتمال لا يوجب الحكم بالنقض، إذ اليقين لا يزول بالشك.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الطهارة، باب الأنجاس 1/ 239:
وفي المجتبى جعل الدهن النجس في صابون يفتى بطهارته؛ لأنه تغير والتغيير يطهر عند محمد ويفتى به للبلوى
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:793
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-28
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)