قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانے کا حکم:
سوال:
اگر کوئی شخص قرآن پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائے کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا، پھر وہ کام کرے، تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
جواب:
قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر قسم کھانے سے قسم منعقد ہو جاتی ہے، اور کفارہ بھی لازم ہوگا، البتہ اگر قرآن کریم پر صرف ہاتھ رکھا ہو، لیکن قسم نہ کھائی ہو تو اس سے قسم منعقد نہیں ہوتی۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الأيمان 713/3:
قال الكمال: ولا يخفى أن الحلف بالقرآن الآن متعارف، فيكون يمينا، وأما الحلف بكلام الله فيدور مع العرف، وقال العيني: وعندي أن المصحف يمين لا سيما في زماننا، وعند الثلاثة المصحف والقرآن وكلام الله يمين.
2. النهر الفائق لابن نجيم، كتاب الإيمان 3/ 55:
ولا يخفى أن الحلف به متعارف فيكون يمينا كما هو قول الأئمة الثلاثة، قال العيني: وعندي أنه لو حلف بالمصحف أو وضع يده عليه وقال: (وحق) هذا فهو يمين، ولا سيما في زماننا الذي كثرت فيه الأيمان الفاجرة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:790
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)