بن دیکھے خریدی ہوئی چیز کو واپس کرنے کا حکم:
سوال:
اگر ایک چیز ایسی حالت میں خریدی جائے کہ مشتری نے اصیل بن کر یا وکیل بن کر نہ دیکھی ہو، اور دیکھنے کے بعد مشتری کو پسند نہ آئے تو مشتری اس کو واپس کرسکتا ہے؟
جواب:
بن دیکھے کوئی چیز خریدنے کی صورت میں خریدنے والے کو خیاررؤیت حاصل ہوتا ہے، یعنی اس بات کا اختیار حاصل ہوتاہے کہ خریدی ہوئی چیز کو دیکھنے کے بعد اگر اس کو پسند نہ آئے تو واپس کردے، لہذا مذکورہ صورت میں خریدار کو خیاررویت حاصل ہونے کی بناء پر اس کو چیز کو واپس کرنے کا اختیار ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الهداية لبرهان الدينالمرغيناني،كتاب البيوع، باب خيار الرؤية3/ 34:
ومن اشترى شيئا لم يره فالبيع جائز، وله الخيار إذا رآه، إن شاء أخذه بجميع الثمن، وإن شاء رده.
2. بدائع الصنائع، باب خيار الرؤية 5/ 292:
(ومنها) عدم الرؤية فإن اشتراه وهو يراه فلا خيار له؛ لأن الأصل هو لزوم العقد وانبرامه؛ لأن ركن العقد وجد مطلقا عن شرط إلا أنا عرفنا ثبوت الخيار شرعا بالنص، والنص ورد بالخيار فيما لم يره المشتري لقوله – صلى الله عليه وسلم – «من اشترى شيئا لم يره فهو بالخيار إذا رآه» ، فبقي الخيار عند الرؤية مبقيا على الأصل وإن كان المشتري لم يره وقت الشراء، ولكن كان قد رآه قبل ذلك نظر في ذلك إن كان المبيع وقت الشراء على حاله التي كان عليها لم تتغير – فلا خيار له؛ لأن الخيار ثبت معدولا به عن الأصل بالنص الوارد في شراء ما لم يره.
3. البناية لبدر الدين العينى، كتاب البيوع، نظر الوكيل كنظر المشتري في خيار الرؤية8/ 92:
نظر الوكيل كنظر المشتري في خيار الرؤية، قال: أي محمد رحمه الله في الجامع الصغير: ونظر الوكيل كنظر المشتري.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:785
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)