عددی اشیاء میں تبادلے کے وقت تفاضل اور ادھار کاحکم:
سوال:
ایک موٹر سائیکل کے بدلے دو موٹر سا یئکل، ایک گھر کے بدلے دو گھر لینا شرعاً جائز ہے؟ اور اس میں ادھار کا کیا حکم ہے؟
جواب:
اگر ایک کمپنی کے دو موٹر سائیکل اسی کمپنی کے ایک موٹر سائیکل کے بدلے میں خریدے جارہے ہوں، تو یہ معاملہ درست ہے، البتہ ادھار ناجائز ہے، کیونکہ دونوں کی جنس ایک ہے، لیکن اگر کمپنیاں مختلف ہوں، مثلا ایک طرف ہنڈا موٹر سائیکل ہے اور دوسری طرف دو چائینہ موٹر سائیکليں ہیں، تو ادھار بھی جائز ہوگا، ایسے ہی گھر آپس میں ہم جنس نہیں ہوتے كیونکہ ان کے بناوٹ وغیرہ میں لامحالہ فرق ہوتا ہے، اس لیے ایک گھر کے بدلے دوگھر ادھار خریدنا جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. الهداية للمرغيناني، كتاب البيوع، باب الربا3/ 61:
قال: وإذا عدم الوصفان: الجنس، والمعنى المضموم إليه، حل التفاضل والنساء؛ لعدم لعلة المحرمة… وإذا وجدا، حرم التفاضل، والنساء؛ لوجود العلة. وإذا وجد أحدهما، وعدم الآخر، حل التفاضل، وحرم النساء.
2. الدر المختار، مطلب في الإبراء عن الربا 172/5:
(وإن عدما) بكسر الدال من باب علم ابن مالك (حلا) كهروي بمرويين لعدم العلة فبقي على أصل الإباحة (وإن وجد أحدهما) أي القدر وحده أو الجنس (حل الفضل، وحرم النساء) ولو مع التساوي، حتى لو باع عبدا بعبد إلى أجل لم يجز لوجود الجنسية.
3. فقه البيوع للمفتي محمد تقي عثماني 2/ 669:
وعلى هذا: الثياب المنسوجة ببلاد مختلفة أو شركات مختلفة تعتبر أجناس مختلفة إن كان بينهما تفاوت في الصناعة، وكذالك السيارات والدراجات والأجهزة الكهربائية المصنوعة ببلاد مختلفة أو بشركات مختلفة إلخ.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:781
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)