دکاندار کو گاہک مہیا کرنے پر کمیشن لینا :
سوال:
ایک شخص گاڑی چلاتا ہے وہ راستے میں سامان خرید نے کے لیے کسی مارکیٹ یا دکان وغیرہ پر سواریاں اتارتا ہے، تو مالکِ دکان اس ڈرائیوکو سواریاں اتارنے کی وجہ سے کچھ پیسے دیتے ہیں اور جب لوگ کچھ سامان خریدتے ہیں، تو اس کے بدلے میں الگ پیسے دیتے ہیں آیا اس ڈرائیور کے لیے اس دکان والے سے پیسے لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
مذکورہ صورت میں یہ ڈرائیور سواریاں لے جا کر دکاندار کو گاہگ مہیا کرتا ہے، گویا ڈرائیور کی حیثیت دلال کی سی ہے، اور دلالی پر اجرت لینا جائز ہے، اس لیے خریداری کی صورت میں اگر دکانداراس کو گاہگ مہیا کرنے کے عوض فیصدی کے حساب سے کچھ کمیشن دیتا ہے تو اس کی گنجائش ہے، البتہ اس کی وجہ سے خریدار کے لیے قیمت بڑھانی نہیں چاہیے ورنہ گاہک کے ساتھ زیادتی ہوگی، نیز صرف سواریاں مارکیٹ میں اتارنے پر کمیشن لینا بھی درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. صحيح البخاري، كتاب المظالم والغصب، باب لا يظلم المسلم المسلم ولا يسلمه، الرقم: 2442:
عن ابن شهاب أن سالما أخبره أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما، أخبره: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «المسلم أخو المسلم لا يظلمه، ولا يسلمه، ومن كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته.
2. رد المحتار، كتاب الإجارة، مطلب: في أجرة الدلال 107/9:
وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به، وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل، وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:780
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)