” والدین کے گھر گئی تو تم میرے نکاح سے خارج ہو” کہنے کاحکم:
سوال:
زید نے اپنی منکوحہ سے کہا کہ اگر تو اپنے والدین کے گھر چلی گئی، تو تم میرے نکاح سے خارج ہو، ابھی تک زید کی منکوحہ اپنے والدین کے گھرنہیں گئی ہے، اب دونوں میاں بیوی چاہتے ہیں کہ بیوی ماں کے گھر چلی جائے، تو اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے؟
جواب:
شخص مذکور کی بیوی کو چاہیے کہ اپنے والدین کے گھر چلی جائے، اس سے اس پر ایک طلاق بائن پڑجائے گی، اس کے بعد دوگواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ آپس میں نکاح کرلیں، اب آئندہ اگر وہ اپنے والدین کے گھر جائے گی تو دوبارہ طلاق نہیں پڑے گی۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الطلاق، باب التعليق 3/ 352:
(وفيها) كلها (تنحل) أي: تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما، فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطلاق، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما 420/1:
وإذا أضافه إلى الشرط، وقع عقيب الشرط اتفاقا، مثل: أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق، ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا، أو يضيفه إلى ملك.
3. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الطلاق، الفصل الخامس في الكنايات 3/ 237:
وفي «فتاوى شمس الإسلام» رحمه الله: إذا قال لها: أنا أبرأتك عن الزوجية، يقع الطلاق من غير نية في حال الغضب وغيره.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:783
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)