انٹرنیٹ کارڈ کی خرید وفروخت :
سوال:
انٹرنیٹ کارڈ کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟ ایسے ہی انٹرنیٹ کے محکمہ میں ملازمت اختیار کرنا کیسا ہے؟
جواب:
انٹرنیٹ کارڈ کا استعمال صحیح وغلط دونوں طرح ہوسکتا ہے، اور جس چیز کا ستعمال صحیح وغلط دونوں طرح ہوسکتا ہو اس کی خرید وفروخت جائز ہے، پھر خرید ار اگر اس کو غلط استعمال کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہوگا، لہٰذا انٹرنیٹ کارڈ کی خرید وفرخت جائز ہے، اسی طرح انٹرنیٹ محکمہ میں ملازمت اختیار کرنا بھی درست ہے۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي، كتاب الجهاد، باب البغاة 4/ 268:
لا يكره بيع الجارية المغنية … لأنه ليس عينها منكرا وإنما المنكر في استعمالها المحظور.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب اللقيط، بيع السلاح من أهل الفتنة 5/ 154:
وقد استفيد من كلامهم هنا أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه وما لا فلا، ولذا قال الشارح: إنه لا يكره بيع الجارية المغنية والكبش النطوح والديك المقاتل والحمامة الطيارة.
3. مجلة الأحكام العدلية لمحمد خالد الأتاسي، المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية، ص: 16:
الأمور بمقاصدها يعني: أن الحكم الذي يترتب على أمر يكون على مقتضى ما هو المقصود من ذلك الأمر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:778
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)