ایک من گندم قرض دے کرواپسی میں سوامن گندم لینا :
سوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اکثر کاشت کے وقت بیج لیتے ہیں اورآپس میں یہ طے کرلیتے ہیں کہ فصل پکنے کے بعد ایک من کے بدلے سوا من لیا جائے گا، تو کیا یہ جائز ہے؟
جواب:
گندم کا تبادلہ گندم سے کرنا جائزہے لیکن برابری ضروری ہے کمی بیشی کرنا سود ہوگا جو کہ نا جائز ہے، لہذا ایک من کے بدلے سوا من لینا جائز نہیں ہے، البتہ بیج کے لیے جو گندم استعمال ہوتی ہے، عام گندم کے مقابلہ میں اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے بیج کی گندم کی قیمت آپس میں مقرر کی جائے اور بعد میں وہ قیمت یا اس قیمت کے پیسوں کے بدلے میں جتنی گندم آتی ہو اتنی گندم دی جائے تو جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. بغية الباحث، باب في القرض يجر المنفعة، الرقم: 437:
عن عمارة الهمداني قال: سمعت عليا يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: كل قرض جر منفعة فهو ربا.
2. وفي الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب البيوع، باب الربا 3/ 61:
قال رحمه الله: والأصل فيه الحديث المشهور، وهو قوله عليه الصلاة والسلام: “الحنطة بالحنطة مثلا بمثل يدا بيد، والفضل ربا” وعد الأشياء الستة.
3. الدر المختار مع رد المحتار للحصكفي، كتاب البيوع، مطلب كل قرض جر نفعا حرام 5/ 166:
(قوله: كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا.
4. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الكراهية، فصل في البيع 6/ 29:
قال الكرخي في مختصره في كتاب الصرف: وكل قرض جر منفعة لا يجوز، مثل أن يقرض دراهم غلة على أن يعطيه صحاحا، أو يقرض قرضا على أن يبيع به بيعا؛ لأنه روي أن كل قرض جر منفعة فهو ربا، وتأويل هذا عندنا أن تكون المنفعة موجبة بعقد القرض مشروطة فيه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:779
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-27
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)