یہودی یا نصرانی عورت سے نکاح کرنا :
سوال:
کسی یہودی یا عیسائی عورت کو مسلمان کئے بغیر اس سے نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ اگر کوئی عیسائی یا یھودی عورت اپنے اصل مذہب پر برقرار ہو، یعنی عیسائی عورت حضرت عیسی علیہ السلام کو اپنا نبی مانتی ہو، اور انجیل کو آسمانی کتاب مانتی ہو، اسی طرح یہودی عورت حضرت موسی علیہ السلام کو اللہ کا نبی اور تورات کو اللہ کی کتاب مانتی ہو، تو ایسی کتابیہ سے نکاح کرنا جائز ہے، لیکن بلا ضرورت شدیدہ نکاح نہ کرنے میں احتیاط ہے، البتہ آج کل زیادہ تر یہود ونصاری صرف نام کے ہوتے ہیں، حقیقت میں لا دین اور دہریہ ہوتے ہیں، تو اس قسم کے یہود ونصاری سے کسی مسلمان کا نکاح کرنا جائز نہیں۔
حوالہ جات:
1. مصنف لابن أبي شيبة، من كان يكره النكاح في أهل الكتاب3/ 475:
عن عبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر، «أنه كان يكره نكاح نساء أهل الكتاب.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب النكاح، فروع طلق امرأته تطليقتين ولها منه… 3/ 45:
(وصح نكاح كتابية) ، وإن كره تنزيها (مؤمنة بنبي) مرسل (مقرة بكتاب) منزل
3. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب النكاح، القسم السابع المحرمات بالشرك1/ 281:
يجوز للمسلم نكاح الكتابية الحربية والذمية حرة كانت أو أمة، كذا في محيط السرخسي. والأولى أن لا يفعل … وكل من يعتقد دينا سماويا، وله كتاب منزل كصحف إبراهيم – عليه السلام – وشيث وزبور داود – عليه السلام – فهو من أهل الكتاب فتجوز مناكحتهم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:766
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)