کفریہ کلمات کہنے کے بعد تین طلاقیں دینا :
سوال:
زید کی بیوی نے کفریہ کلمات زبان سے نکالے، جس پر زید نے اس کو تین طلاقیں دے دیں، تو یہ تین طلاقیں واقع ہوئیں یا نہیں؟
جواب:
صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی نے واقعۃ ایسے کلمات زبان سے کہے ہوں جن سے کفر کا اندیشہ ہو، تو ایسی صورت میں عورت مرتدہ ہو چکی ہے، اور مرتدہ عورت کے ساتھ شوہر کا نکاح مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، اس لیے مذکورہ تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين،كتاب النكاح، باب نكاح الكافر3/ 193:
قال في الفتح: ويقع طلاق زوج المرتدة عليها ما دامت في العدة؛ لأن الحرمة بالردة غير متأبدة فإنها ترتفع بالإسلام فيقع طلاقه عليها في العدة مستتبعا فائدته من حرمتها عليه بعد الثلاث حرمة مغياة بوطء زوج آخر.
2. النهر الفائق لابن نجيم، باب الأولياء والأكفاء2/ 211:
أبت عن الإسلام وفرق بينهما ثم طلقها في العدة وقع مع أنه فسخ، وبوقوع طلاق المرتد مع أن الفرق بردته فسخ ولا خلاف في أنها بردتها فسخ ومع هذا يقع طلاقه عليها في العدة، كذا في (الفتح) ووجه في النكاح وقوع الطلاق من زوج المرتدة بأن الحرمة بالردة غير متأبدة؛ لارتفاعها بالإسلام فيقع طلاقه عليها في العدة مستتبعاً فائدة من حرمتها عليه بعد الثلاث حرمة مغياة بوطء زوج آخر.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:767
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)