دوران عدت نکاح کا حکم:
سوال:
زید نے فاطمہ کو طلاق مغلظ دے دی، اور عدت کے دوران عمر نےاس سے نکاح کیا، تو شریعت میں اس نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب:
دورانِ عدت چونکہ نکاح باطل ہے، اس لیے عمر کا فاطمہ کے ساتھ نکاح کرنا درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. المبسوط للسرخسي، كتاب الطلاق، باب من الطلاق6/ 131:
نكاح المعتدة باطل.
1. بدائع الصنائع للکاساني، كتاب الطلاق، فصل في أحكام العدة3/ 204:
أما أحكام العدة فمنها: أنه لا يجوز للأجنبي نكاح المعتدة لقوله تعالى: {ولا تعزموا عقدة النكاح حتى يبلغ الكتاب أجله} [البقرة: 235] قيل: أي: لا تعزموا على عقدة النكاح، وقيل: أي: لا تعقدوا عقد النكاح حتى ينقضي ما كتب الله عليها من العدة.
3. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب النكاح، فصل في المحرمات 2/ 108:
(اعلم) أنه لا يجوز نكاح المعتدة من غيره على أي وجه لزمتها العدة، لقوله تعالى: {ولا تعزموا عقدة النكاح حتى يبلغ الكتاب أجله} [البقرة: 235].
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:763
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)