باہر ملک رہنے والا پاکستان میں صدقہ فطر کیسے ادا کرے؟ :
سوال:
اگر کوئی شخص امریکہ میں رہتا ہو، اور اس کے والدین پاکستان میں ہوں، اور اس کے والدین اس کی طرف سے پاکستان میں صدقۂ فطر ادا کرنا چاہتے ہوں، تو آیا والدین پاکستانی قیمت کے اعتبار سے صدقہ فطر دیں گے یا امریکی قیمت کے اعتبار سے؟
جواب:
صدقۂ فطر اگر قیمت کے اعتبارسے ادا کرنا ہو، توجس شخص کی طرف سے صدقۂ فطر ادا کرنا ہے اسی کی جگہ کا اعتبار ہوگا، لہٰذا مذکورہ صورت میں امریکہ میں رہنے والا شخص اگر عاقل بالغ ہو تو امریکہ میں پونے دو (1.75) کلو گندم کی جو قیمت بنتی ہے، وہی قیمت پاکستان میں دی جائے گی۔
حوالہ جات:
1. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة والعشر 2/ 355:
وفي الفطرة مكان المؤدي عند محمد، وهو الأصح.
قال ابن عابدين تحت قوله: (مكان المؤدي) أي لا مكان الرأس الذي يؤدي عنه (قوله: وهو الأصح) بل صرح في النهاية والعناية بأنه ظاهر الرواية كما في الشرنبلالية، وهو المذهب كما في البحر.
2. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم، كتاب الزكاة، باب المصرف 2/ 436:
وفي صدقة الفطر مكان الرأس المخرج عنه في الصحيح مراعاة لايجاب الحكم في محل وجود سببه. كذا في فتح القدير، وصحح في المحيط أنه في صدقة الفطر يؤدي حيث هوولا يعتبر مكان الرأس من العبد والولد لان الواجب في ذمة المولى …وحكى الخلاف في البدائع فعن محمد يؤدي عن عبيده حيث هو وهو الاصح.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:770
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-26
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)