مسنون اعتکاف کے لیے کب بیٹھناضروری ہے؟:
سوال:
اگر كوئی شخص رمضان کی اکیسویں رات کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد اعتکاف شروع کرلے، تو اس سے آخری عشرہ کا مسنون اعتکاف ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ مسنون اعتکاف کا آغاز رمضان المبارک کی اکیسویں رات کی ابتداء ( یعنی غروبِ آفتاب) سے ہوتا ہے، اور مسجد میں غروبِ آفتاب سے پہلے پہلے داخل ہونا ضروری ہے، اگر معتکف غروبِ آفتاب کے فورا بعد مسجد میں موجود نہ ہو تو یہ اعتکاف اعتکافِ مسنون شمار نہیں ہوگا، بلکہ نفلی اعتکاف شمار ہوگا۔
حوالہ جات:
1. الدرالمختار للحصكفي، كتاب الصوم، باب الاعتكاف2/ 442:
(وسنة مؤكدة في العشر الأخير من رمضان) أي سنة كفاية.
2. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الصوم، الباب السابع في الاعتكاف1/ 211:
وینقسم إلى واجب وهو المنذور تنجيزا أو تعليقا وإلى سنة مؤكدة وهو في العشر الأخير من رمضان.
3. المرقاة المفاتيح لملاعلي القاري،باب الاعتكاف4/ 1449:
وعند الأئمة الأربعة أنه يدخل قبل غروب الشمس إن أراد اعتكاف شهر أو عشر.
4. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، باب الاعتكاف 2/ 329:
وفي الكافي: ومتى دخل في اعتكافه الليل والنهار فابتداؤه من الليل؛ لأن الأصل أن كل ليلة تتبع اليوم الذي بعدها ألا ترى أنه يصلي التراويح في أول ليلة من رمضان ولا يفعل ذلك في أول ليلة من شوال … يدخل المسجد قبل الغروب ويخرج بعد الغروب من آخر يوم نذره كما صرح به قاضي خان في فتاويه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:748
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (153)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)