کیا صدقہ فطر میں گندم دینا ضروری ہے:
سوال:
جس جگہ گندم کی پیدوار نہ ہو وہاں صدقۂ فطر کس طرح دینا ہوگا، اور گندم کی قیمت کس ملک کی معتبر ہوگی؟
جواب:
صدقۂ فطر جس طرح گندم سے دیا جاتا ہے اسی طرح کشمش، جو اور کھجور سے بھی دیا جا سکتا ہے، البتہ اگر کوئی گندم ہی سے ادا کرنا چاہے اور اس علاقہ میں گندم موجود نہ ہو، تو قریبی علاقہ میں اگر گندم موجود ہے، تو اسکی قیمت کے حساب سے بھی صدقۂ فطر دیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، الباب الثامن في صدقة الفطر 1/ 191:
وإنما تجب صدقة الفطر من أربعة أشياء من الحنطة والشعير والتمر والزبيب، كذا في خزانة المفتين وشرح الطحاوي، وهي نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو تمر، ودقيق الحنطة والشعير وسويقهما مثلهما، والخبز لا يجوز إلا باعتبار القيمة، وهو الأصح، … ثم الدقيق أولى من البر، والدراهم أولى من الدقيق لدفع الحاجة، وما سواه من الحبوب لا يجوز إلا بالقيمة.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الزكاة، باب زكاة الغنم 2/ 286:
ويقوم في البلد الذي المال فيه ولو في مفازة ففي أقرب الأمصار إليه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:755
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-24
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)