نا فرمان بیٹے کی اصلاح کس طرح کی جائے؟:
سوال:
ميرا لڑكا زيد اپنے ہم جوليوں کے غلط صحبت كی وجہ سے متاثر ہونے کی وجہ سے میری بات نہیں مانتا، مجھے دکھ پہنچاتا ہے، کئی علماء کرام سے فتوی لے کر بھی اور ویسے ملاقات کے ذریعے بھی اس کو سمجھایا، لیکن وہ مانتا نہیں، آپ اس کے بارے میں بتائیں کہ شریعت کا ایسے لڑکے کے بارے میں کیا حکم ہے جو اپنے باپ کو ستاتا ہو؟
جواب:
نافرمان اولاد کو سمجھانے کے لیے کسی بھی اصلاحی صورت کو اختیار کرنا درست ہے، مثلا ان کو کسی اللہ والے کی خدمت میں لے جانا تاکہ وہ ان کے لیے دعا کرے، جیسے کہ صحابہ کرام اپنی اولاد کو نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لے جایا کرتے تھے، ایسے ہی رات کو اٹھ کراس کے لیے دعا بھی مانگنی چاہیے، لیکن اس سلسلہ میں زیادہ سختی نہیں کرنی چاہیے، ورنہ بعض اوقات بجائے اصلاح کے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
حوالہ جات:
1. قال الله تعالى:
وَوَصَّيْنَا الاِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَانًا… رَبِّ اَوْزِعْنِیْ اَنْ اَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتِیْ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَعَلٰی وَالِدَیَّ وَاَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰهُ وَاَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّيَّتِیْ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَيْکَ وَاِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ﴾ (الأحقاف:۱۵)
2. سنن الترمذي، كتاب الزكاة، باب ما جاء في أدب الولد، الرقم: 1952:
عن أيوب بن موسى، عن أبيه، عن جده، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ قال: ما نحل والد ولدا من نحل أفضل من أدب حسن.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:727
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)