قراءت میں کس قسم کی غلطی سے نماز فاسد ہوتی ہے؟:
سوال:
ایک امام صاحب نے نماز پڑھاتے ہوئے “وأنزلنا من السمآء مآء” کی بجائے “وأنزلنا من المعصرات مآء” پڑھ لی، تو کیا یہ نماز درست ہے؟
جواب:
دورانِ قراءت “وأنزلنا من السمآء مآء” کی جگہ “وأنزلنا من المعصرات مآء” پڑھنا ایسی غلطی نہیں جس سے معنی مکمل بدل کر نماز فاسد ہو جائے، لہٰذا مذکورہ صورت میں نماز درست ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الخامس في زلة القاري 1/ 80:
ومنھا: ذکر کلمة مکان کلمة على وجه البدل، إن کانت الکلمة التي قرءھا مکان کلمة یقرب معناھا، وھي في القرآن لاتفسد صلاته، نحو: إن قرأ مکان العلیم: الحکیم، وإن لم تکن تلك الکلمة في القرآن لکن یقرب معناھا، عن أبي حنیفة ومحمد لاتفسد.
2. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصلاة، الفصل الثاني، ذكر كلمة مكان كلمة على وجه البدل 2/ 66:
وإنه على وجهين أيضا: الأول: أن توجد الكلمة التي هي بدل في القرآن، وإنه على قسمين: الأول: أن يوافق البدل المبدل في المعنى، نحو: أن يقرأ: الفاجر مكان الأثيم في قوله تعالى: (طعام الأثيم ) والجواب فيه: أن صلاته تامة على قول أصحابنا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:735
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)