قعدہ کے آخر میں امام کی اقتداء کرنے والے کے لیے تشہد پڑھنے کا حکم:
سوال:
اگر کوئی شخص امام کے ساتھ قعدہ میں شریک ہوجائے، اور امام اسی وقت کھڑا ہوجائے، تو مقتدی پر تشہد پڑھنا لازم ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ قعدۂ اولی اور قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنا واجب ہے، لہٰذا صورت مسؤلہ میں مقتدی پہلے التحیات پوری کرے، اس کے بعد امام کی اتباع کرے، لیکن اگر التحیات پوری کئے بغیر کھڑا ہوجائے اور امام کی اتباع کرے تو بھی جائز ہے، نماز ادا ہوجائے گی۔
حوالہ جات:
1. الفتاوی الهندية للجنة العلماء، كتاب الصلاة، الفصل السدس فیما یتابع الإمام وفيما لايتابع 1/ 90:
إذا أدرك الإمام في التشهد، وقام الإمام قبل أن يتم المقتدي، أو سلم الإمام في آخر الصلاة قبل أن يتم المقتدي التشهد، فالمختار أن يتم التشهد، كذا في الغياثية، وإن لم يتمه أجزأه.
2. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، مطلب مهم في تحقيق متابعة الإمام 2/ 202:
والحاصل: أن متابعة الإمام في الفرائض والواجبات من غير تأخير واجبة، فإن عارضها واجب لاينبغي أن تفوته، بل يأتي به، ثم يتابع، كما لو قام الإمام قبل أن يتم المقتدي التشهد، فإنه يتمه، ثم يقوم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:740
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)