نابالغ سے خلع لینے کا حکم:
سوال:
ہندہ اور بکر دونوں نابالغ ہیں، دونوں کا عقد نکاح ہوگیا، اب ہندہ بالغہ ہوگئی ہے اور اس نے سابقہ نکاح بر قرار رکھا، اب وہ خلع لینا چاہتی ہے، تو بکر نابالغ خود خلع دے سکتا ہے یا اس کا ولی خلع دے گا؟
جواب:
مذکورہ صورت میں جب تک شوہر نابالغ ہے تب تک وہ یا اس کا والد اس کی بیوی کو نہ طلاق دے سکتے ہیں، اور نہ ہی خلع، لہذا شوہر کے بالغ ہونے کا انتظار کرنا ضروری ہے، بلوغت کے بعد اگر وہ خلع یا طلاق پر راضی ہو، تو خلع یا طلاق لینے میں مضائقہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. المبسوط لشمس الأئمة السرخسي، كتاب الحيل، باب الصلح 30/ 222:
وإذا خلع الأب ابنته من زوجها بمالها على الزوج من الصداق لم يجز ذلك.
2. تبيين الحقائق للزيلعي،كتاب الطلاق، باب الخلع 2/ 273:
(وإن خلع صغيرته بمالها لم يجز عليها) أي: لو خلع الأب ابنته الصغيرة بمالها لا ينفذ عليها.
3. الفتاوى الهنديةللجنة العلماء، كتاب الطلاق، الفصل الثالث في الطلاق على المال 1/ 504:
إذا خالع الأب على ابنه الصغير لا يصح ولا يتوقف على إجازته كذا في فتاوى قاضي خان خلع السكران والمكره جائز عندنا وخلع الصبي باطل.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:726
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)