نئے سال کی مبارک باد دینا:
سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نئے سال کی مبارک باد دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ ہر وہ کام جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام میں سے کسی سے ثابت نہ ہو، تو ایسے کسی کام کو دین سمجھ کر کرنا بدعت ہے۔
لہٰذا مذکورہ صورت میں نئے سال کے آغاز مین نئے سال کی مبارک باد دینے کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ کرام سے کوئی ثبوت نہیں ملتا، بلکہ یہ غیروں کا طریقہ ہے، اور غیروں کے ساتھ تشبہ ممنوع ہے۔ نیز رفتہ رفتہ اس کے بدعت کی صورت بننے کا اندیشہ بھی ہے، لہٰذا اس سے بچنا چاہیے، البتہ سال یا مہینہ کے شروع میں یہ دعاپڑھنا ثابت ہے:
اللَّهُمَّ أَدْخِلْهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ، وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلَامَةِ، وَالْإِسْلَامِ، وَرِضْوَانٍ مِنَ الرَّحْمَنِ، وَجَوَازٍ مِنَ الشَّيْطَان
حوالہ جات:
1. صحيح البخاري، كتاب الصلح، باب إذا اصطلحوا على صلح جور فالصلح مردود، الرقم: 2697:
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه، فهو رد».
2. المعجم الأوسط للطبراني، باب الميم، من اسمه محمد، الرقم: 6241:
عن أبي عقيل زهرة بن معبد، عن جده عبد الله بن هشام قال: «كان أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم، يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن، والإيمان، والسلامة، والإسلام، ورضوان من الرحمن، وجواز من الشيطان».
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:751
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)