غسلِ جنابت کے بعد منی کےقطرے نکلنے سےغسل اور نماز کا حکم:
سوال:
ایک مرتبہ زید نے غسلِ جنابت کے بعد نماز پڑھ لی، اور پھر نماز کے بعد اس نے دیکھا کہ عضوِ تناسل سے منی کا قطرہ خارج ہو گیا، تو اب غسل اور نماز دونوں کا لٹانا ضروری ہے، یا صرف غسل؟
جواب:
صورتِ مسؤلہ میں اگر یہ شخص غسل سے پہلے نہ سویا ہو، نہ اس نے پیشاب کیا ہو اور نہ چالیس (40) قدم چلا ہو، تو ایسی صورت میں اس پر دوبارہ غسل کرنا واجب ہے، اور نماز لوٹا نے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر غسل سے پہلے ان تینوں کاموں میں سے کوئی ایک بھی کام کیا ہو، تو اس پر نہ غسل کا اعادہ ہے اور نہ نماز لوٹانے کی ضرورت ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل1/ 14:
لو اغتسل من الجنابة قبل أن يبول، أو ينام، وصلى ثم خرج بقية المني، فعليه أن يغتسل عندهما خلافا لأبي يوسف رحمه الله، ولاكن لايعيد الصلاة في قولهم جميعا.
2. رد المحتار، كتاب الطهارة، سنن الغسل160/1:
وكذا لو خرج منه بقية المني بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الكثير نهر أي لا بعده؛ لأن النوم والبول والمشي يقطع مادة الزائل عن مكانه بشهوة فيكون الثاني زائلا عن مكانه بلا شهوة فلا يجب الغسل اتفاقا زيلعي، وأطلق المشي كثير، وقيده في المجتبى بالكثير وهو أوجه؛ لأن الخطوة والخطوتين لا يكون منهما ذلك حلية وبحر. قال المقدسي: وفي خاطري أنه عين له أربعون خطوة فلينظر. اهـ..
3. الفتاوى التاتار خانية لعالم بن علاء الهندي،كتاب الطهارة، الفصل الثالث في الغسل 1/ 283:
ولو جامع واغتسل قبل أن يبول وصلى، ثم سال بقية المني، فإنه يعيد الغسل عندهما، ولايعيد الصلاة بلا خلاف.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:718
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)