حجام کا ہدیہ قبول کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
حجام داڑھی کاٹنے پر جو مزدوری لیتا ہے، اگر اس مزدوری سے وہ کسی کو ہدیہ دینا چاہیے، تو دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ ايک مٹھی سے کم داڑھی کاٹنا اور اس پر مزدوری لینا دونوں حرام ہیں، اس لیے اگر حجام خاص اسی حرام رقم سے ہدیہ دے، یا اس کی اکثر کمائی حرام کی ہے، تو ایسی صورت میں اس سے ہدیہ قبول کرنا درست نہیں، اور اگر اس کی اکثر کمائی حلال کی ہو، اور وہ مجموعی رقم سے ہدیہ دے، یا تصریح کردے کہ یہ ہدیہ حلال مال سے ہے، تو ایسی صورت میں اس سے ہدیہ قبول کرنا درست ہے۔
حوالہ جات:
1. الميحط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل السابع عشر في الهدايا والضيافات 5/ 230:
رجل أهدى إلى إنسان، أو أضافه إن كان غالب ماله من حرام لا ينبغي أن يقبل، ويأكل من طعامه ما لم يخبر أن ذلك المال حلال استقرضه، أو ورثه، وإن كان غالب ماله من حلال، فلا بأس بأن يقبل ما لم يتبين له أن ذلك من الحرام، وهذا لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام، وتخلو عن كثيره، فيعتبر الغالب، ويبنى الحكم عليه.
2. وفيه أيضا، كتاب الإجارات، فصل في بيان ما يجوز من الإجارات وما لا يجوز 7/ 482:
لا تجوز الإجارة على شيء من اللهو والمزامير والطبل وغيره؛ لأنها معصية والإجارة على المعصية باطلة؛ ولأن الأجير مع المستأجر يشتركان في منفعة ذلك فتكون هذه الإجارة واقعة على عمل هو فيه شريك.
3. العرف الشذي للكشميري، كتاب الآداب، باب ماجاء في تقليم الأظفار 4/ 162:
وأما تقصير اللحية بحيث تصير قصيرة من القبضة، فغير جائز في المذاهب الأربعة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:728
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-23
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)