مسجد میں نماز کےلیے جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟:
سوال:
ایک مسجد میں دو بوڑھے حضرات نے اپنےلیے امام کے پیچھے جگہ مخصوص کی ہے، اس جگہ میں ان کے علاوہ کوئی اور کھڑا نہیں ہوسکتا ،تو ان کا یہ عمل جائز ہے؟
جواب:
مسجد میں نماز کے لیے کسی جگہ کو اس طور پر خاص کرنا کہ کسی اور کو وہاں بیٹھنے ہی نہ دیا جائے ممنوع ہے، تاہم اگر کوئی شخص کسی جگہ نماز کے لیے بیٹھ گیا، اور کسی عذر سے وہاں سے چلا گیا، تو واپس آنے تک وہ اس جگہ کا حقدار ہے، کسی اور کے لیے وہاں اس کی اجازت کے بغیر بیٹھنا درست نہیں ۔
حوالہ جات:
1. سنن أبي داود، كتاب الصلاة، باب صلاة من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود، الرقم: 862:
عن عبد الرحمن بن شبل، قال: «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن نقرة الغراب وافتراش السبع، وأن يوطن الرجل المكان في المسجد، كما يوطن البعير».
2. بذل المجهود للشيخ خليل أحمد السهارنفوري، كتاب الصلاة، باب صلاة من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود 4/ 330:
وعندي في النهي عن توطين الرجل مكانا معينا في المسجد وجه آخر، وهو أنه إذا وطن المكان المعين في المسجد يلازمه، فإذا سبق إليه غيره يزاحمه، ويدفعه عنه، وهو لا يجوز؛ لقوله عليه السلام: لا، مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ، فكما هو حكم مِنًى، فهو حكم المسجد، فمن سبق إلى موضع منه، فهو أحق به، فعلى هذا لو لازم أحد، أن يقوم خلف الإمام قريبا منه لأجل حصول الفضل، وسبق إليه من القوم أحد، لا يزاحمه، ولا يدافعه، فلا يدخل في هذا النهي.
3. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة، وما يكره فيها 2/ 523:
ويحرم فيه السؤال، ويكره الإعطاء مطلقا، وقيل: إن تخطى، وإنشاد ضالة، أو شعر…وتخصيص مكان لنفسه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:709
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-22
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)