بیوی کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے زیورات کی زکوۃ ادا کرنا:
سوال:
جس عورت کے جہیز کے زیورات ہوں، وہ خاوند کو اطلاع دیئے بغیر زکاۃ ادا کرسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:
عورت کو والدین کی طرف سے جہیز میں ملنے والے زیورات عورت ہی کی ملکیت ہوتی ہیں، لہذا ان کی زکوٰۃ عورت پر لازم ہوگی، شوہر پر نہیں، چنانچہ اگر بیوی اپنے پیسوں سے ان کی زکوٰۃ ادا کر رہی ہے، تو شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، اور اگر شوہر کے پیسوں سے ادا کر رہی ہے، تو اس سے اجازت لینا ضروری ہے۔
حوالہ جات:
1. سنن الترمذي، كتاب الزكاة، باب ما جاء في زكاة الحلي، الرقم 637:
عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن امرأتين أتتا رسول الله صلى الله عليه وسلم وفي أيديهما سواران من ذهب، فقال لهما: أتؤديان زكاته؟، قالتا: لا، قال: فقال لهما رسول الله صلى الله عليه وسلم: أتحبان أن يسوركما الله بسوارين من نار؟، قالتا: لا، قال: فأديا زكاته.
2. الهداية لعلي بن أبي بكر، كتاب الزكاة 1/ 95:
الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول.
3. بدائع الصنائع، كتاب الزكاة، فصل بيان ما يسقط وجوب النصاب 2/ 53:
أن الزكاة عبادة عندنا، والعبادة لا تتأدى إلا باختيار من عليه إما بمباشرته بنفسه، أو بأمره، أو إنابته غيره فيقوم النائب مقامه، فيصير مؤديا بيد النائب.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:698
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-20
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)