قضائےعمری کی شرعی حیثیت:
سوال:
رمضان کے آخری جمعہ میں قضائےعمری کرنا درست ہے؟
جواب:
واضح رہے کہ قضائےعمری کے نام سے جو نماز مشہور ہے کہ رمضان المبارک کے آخر میں ایک نماز باجماعت یا علیحدہ عليحده قضائے عمری کے نام سے پڑھتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ یہ نماز عمر بھر کی قضاء نمازوں کے لیے کافی ہوجاتی ہے، تو یہ بدعت اور بے اصل ہے۔
اس کے بارے میں جو حدیث پیش کی جاتی ہے وہ بھی بے اصل اور من گھڑت ہے، لہٰذا اس طرح کرنے سے قضاء نمازوں کی ذمہ داری ختم نہیں ہوئی، بلکہ تمام قضا نمازوں کی یکے بعد دیگرے قضاء کرنا ضروری ہے۔
حوالہ جات:
1. صحيح البخاري، كتاب مواقيت الصلاة، باب قضاء الصلوات الأولى فالأولى، الرقم: 320:
عن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: من نسي صلاة، فليصل إذا ذكرها، لا كفارة لها إلا ذلك، {وأقم الصلاة لذكري}.
2. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت 2/ 86:
فالأصل فيه أن كل صلاة فاتت عن الوقت بعد ثبوت وجوبها فيه فإنه يلزم قضاؤها سواء تركها عمدا أو سهوا أو بسبب نوم وسواء كانت الفوائت كثيرة أو قليلة.
3. الأسرار المرفوعة في الأخبار الموضوعة لملا على قارئ، الرقم: 519 :
من قضى صلاة من الفرائض في آخر جمعة من شهر رمضان، كان ذلك جابرا لكل صلاة، فائتة في عمره إلى سبعين سنة باطل قطعا، لأنه مناقض للإجماع على أن شيئا من العبادات، لا يقوم مقام فائتة سنوات.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:665
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)