قضا روزے اور نماز کی ادائیگی کا حکم:
سوال:
ایک شخص کافی عرصہ سے بیمار تھا، بیماری کی وجہ سے جو نمازیں اور روزے فوت ہوئے تھے، ان سب کا فدیہ دے دیا، اُس کے بعد یہ شخص صحت یاب ہوگیا تو کیا اس پر قضا نمازوں اور روزوں کی ادائیگی لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب:
واضح رہے کہ مریض جب اپنی بیماری سے صحت یاب ہو جائے، اور اس کو اتنا وقت مل جائے کہ اس میں وہ قضا نمازوں اور روزوں کی ادائیگی کر سکتا ہو، تو اس پر قضاء نمازوں اور روزوں کی ادائیگی لازم ہوگی، اور جو فدیہ دیا ہے، وہ نفلی صدقہ شمار ہوگا، تاہم اگر اس شخص کا انتقال ہو جائے، تو روزوں کے لیے جو فدیہ دیا گیا ہے، وہی کافی ہے، لیکن نمازوں کے لیے جو فدیہ دیا گیا ہے، وہ کافی نہیں ہے، وہ دوبارہ دیا جائے گا کیونکہ زندگی میں نمازوں کا فدیہ دینا درست نہیں۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت 2/ 646:
وفي القنية: ولا فدية في الصلاة حالة الحياة، بخلاف الصوم.
2. الهندية للجنة العلماء، كتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار 1/ 207:
ولو قدر على الصيام بعد ما فدى، بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم.
3. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، فصل في العوارض 2/ 502:
ولو قدر على الصوم يبطل حكم الفداء؛ لأن شرط الخلفية استمرار العجز في الصوم.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:684
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)