روزہ کی حالت میں بیوی سے بغل گیر ہونے سے انزال ہو جانا:
سوال:
کوئی شخص حالت روزہ میں اپنی بیوی سے بغل گیر ہو، اور اس کے بعد انزال ہو جائے، تو کیا اس سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں؟ اور اب اس پر قضا اور کفارہ دونوں لازم ہے؟
جواب:
روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے بغل گیر ہونے کی وجہ سے انزال ہو جائے، تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے، لیکن اس روزے کی صرف قضا لازم ہے، کفارہ نہیں۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لزين الدين ابن نجيم،كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم، وما لا يفسده 2/ 293:
لو قبلها بشهوة فأنزل فسد صومه؛ لوجود معنى الجماع … واللمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة، ولا كفارة عليه.
2. بدائع الصنائع لأبي بكر الكاساني، كتاب الصوم، فصل حكم فساد الصوم 2/ 244:
ولو جامع امرأته فيما دون الفرج، فأنزل، أو باشرها، أو قبلها، أو لمسها بشهوة فأنزل يفسد صومه، وعليه القضاء، ولا كفارة عليه.
3. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب الصوم، الفصل الرابع في ما يفسد الصوم، وما لا يفسد صومه 2/ 386:
وإذا قبل امرأته، وأنزل، فسد صومه من غير كفارة.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:670
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)