حالتِ احرام میں چند بال کاٹنےیا گرنےکا حکم:
سوال:
کسی نے حالتِ احرام میں دو تین بال کاٹے یا وضو کے دوران گرگئے، تو اس پر دم آئے گا یا نہیں؟
جواب:
اگر سر، داڑھی یا ناک وغیرہ کے بالوں میں سے دو تین بال اکھیڑ لیے تو ہر بال کے بدلے ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ کرے گا، البتہ وضو کرتے ہوئے اعضائے وضو سے بال گرگئے تو ایک دو بال گرنا تو معاف ہے، البتہ اگر تین بال گرجائیں تو ایک مٹھی گندم یا اس کی قیمت صدقہ کردے، اور تین سے زیادہ میں صدقۂ فطر کے بقدر گندم یا اس کی قیمت صدقہ کردے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب المناسك، الباب الثامن في الجنايات، الفصل الثالث في حلق الشعر إلخ 1/ 244،243:
وإن نتف من رأسه أو من أنفه أو لحيته شعرات، ففي كل شعرة كف من الطعام، كذا في فتاوى قاضيخان.
2. غنية الناسك في بغية المناسك للعلامة حسن بن مكرم شاه، باب الجنايات، الفصل الرابع في الحلق وإزالة الشعر 399:
وينبغي أن يراد بقولهم: (وفي أقل من الربع صدقة) أي: بعد أن يكون خصلة ؛ لما في الخانية: وإن نتف من رأسه أو أنفه أو لحيته ثلاث شعرات ففي كل شعر كف من طعام، وفي خصلة نصف صاع، فتبين أن نصف الصاع إنما هو في الزائد على الشعرات الثلاث، أما إذا لم يزد تصدق لكل شعرة بكف من طعام، هذا إذا سقط بفعل محظور الإحرام كالنتف، أما إذا سقط بفعل المأمور به كالوضوء، ففي ثلاث شعرات كف واحدة من طعام.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:659
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)