زکوٰۃ کی رقم مسجد میں دینے سے زکوٰۃ کا حکم:
سوال:
ایک شخص نے چار سال تک زکوٰۃ کی رقم مسجد میں دی ہے، تو اس کی زکوٰۃ ادا ہوگئی یا نہیں؟
جواب:
زکوٰۃ اور صدقات واجبہ کے ادا ہونے کے لیے ضروری ہے، کہ کسی انسان کو قابض و مالک بنا کر دیے جائیں، لہٰذا مساجد میں زکوٰۃ کی رقم دینے سے زکوٰۃ ادا نہیں ہوتی، کیو نکہ مساجد میں مالک بننے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، اس لیے شخص مذکورہ پر گزشتہ چار سال کی جملہ زکوٰۃ کو دوبارہ ادا کرنا واجب ہے۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف 1/ 188:
ولا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد، وكل ما لا تمليك فيه.
2. الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الزكاة، باب المصرف 3/ 341:
ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد، و) لا إلى (كفن ميت، وقضاء دينه).
قوله: (نحو مسجد) كبناء القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد، وكل ما لا تمليك فيه.
3. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب الزكاة، باب المصرف 2/ 120:
(وبناء مسجد) أي: لا يجوز أن يبني بالزكاة المسجد؛ لأن التمليك شرط فيها، ولم يوجد، وكذا لا يبنى بها القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد، وكل ما لا تمليك فيه.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:671
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)