• muftisaniihsan@google.com
  • 03118160190

گھر کے استعمال کے  لیے بوئی ہوئی سبزیوں میں عشر کا حکم:

سوال:
   ہم نے اپنے کھیت میں کچھ سبزی کاشت کی ہے، جو ہم صرف اپنے گھر میں استعمال کرتے ہیں تو اس میں بھی عشر دینا ہوگا؟ 

جواب:
   واضح رہے کہ کھیت میں اگائی گئی سبزیاں خواہ تھوڑی مقدار میں ہوں یا زیادہ،  ان پر عشر یا نصف عشر واجب ہوتا ہے، البتہ گھر کی چار دیواری کے اندر اگائی گئی سبزیوں میں عشر واجب نہیں۔

حوالہ جات:
1. المحيط البرهاني لابن مازة الحنفي، كتاب العشر، الفصل الثاني في بيان اعتبار النصاب لوجوب العشر 2/ 327:
   لو كان في دار رجل شجرة لا يجب في ذلك عشر، وإن كانت تلك البلدة عشرية.
2. الهداية لعلي بن أبي بكر المرغيناني، كتاب الزكاة، باب زكاة الزروع والثمار 4/ 107:
   قال أبو حنيفة رحمه الله: في قليل ما أخرجته الأرض، وكثيره العشر.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:688
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16

image_pdfimage_printپرنٹ کریں