نیندکی حالت میں نماز کا کوئی رکن ادا کرنا:
سوال:
ایک شخص نماز کے دوران سوگیا اور ایک دو رکن اس نے سونے کی حالت میں ادا کیے یا یہ کہ اسے بالکل شعور نہ رہا، مثلا سوتے ہوئے سجدہ، یا رکوع، یا قرأت کی اور ان ارکان کی ادائیگی کے وقت اس میں بالکل بیداری نہ رہی ہو، تو ایسے شخص کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب:
دوران نماز سونے کی حالت میں اگر اس شخص نے ہیئتِ مسنونہ پر رہتے ہوئے ارکان اداء کر لیے تھے تو اس کی نماز ہوگئی، اور اگر ہیئت ِمسنونہ بر قرار نہ رہی تھی، خاص طور سے سجدہ میں تو اس كا وضو ٹوٹ گيا اور وضو ٹوٹنے کی وجہ سے اس کی نماز بھی ٹوٹ گئی، جس كا اعادہ كرنا ضروری ہوگا۔
ہیئتِ مسنونہ کا مطلب یہ ہے کہ مثلا مرد نے اس طرح سجدہ کیا ہو کہ پیٹ ران سے اور بازو پہلو سے جدا ہوں۔
حوالہ جات:
1. الفتاوى الهندية للجنة العلماء، كتاب الطهارة، الفصل الخامس في نواقض الوضوء 1/ 12:
ولا ينقض نوم القائم والقاعد ولو في السرج أو المحمل ولا الراكع ولا الساجد مطلقا إن كان في الصلاة وإن كان خارجها فكذلك إلا في السجود فإنه يشترط أن يكون على الهيئة المسنونة له بأن يكون رافعا بطنه عن فخذيه مجافيا عضديه عن جنبيه وإن سجد على غير هذه الهيئة انتقض وضوءه. كذا في البحر الرائق ثم في ظاهر الرواية لا فرق بين غلبته وتعمده وعن أبي يوسف النقض في الثاني والصحيح ما ذكر في ظاهر الرواية. هكذا في المحيط.
2. رد المحتار لابن عابدين، سنن الوضوء 141/1:
(قوله: وساجدا) وكذا قائما وراكعا بالأولى، والهيئة المسنونة بأن يكون رافعا بطنه عن فخذيه مجافيا عضديه عن جنبيه كما في البحر. قال ط: وظاهره أن المراد الهيئة المسنونة في حق الرجل لا المرأة
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:678
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)