گرمی میں فصل کاٹنے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا:
سوال:
زمین دار فصل پکنے کے زمانے میں سخت گرمی کی وجہ سے روزہ نہ رکھے اور بعد میں قضا کرلےتو شرعا کیسا ہے؟
جواب:
موجودہ دور میں فصل کی کٹائی کے لیے چونکہ جدید ترین مشینیں موجود ہیں، مثلا: ہارویسٹر مشین (Harvester Machine) وغیرہ اس لیے کٹائی کی وجہ سے روزہ نہ رکھنا جائز نہیں، تاہم اگر فصل مکمل پک چکی ہو، اور تاخیر کرنے سے فصل خراب ہونے کا اندیشہ ہو، اور فصل کاٹنے کے لیے کوئی اور معقول انتظام نہ ہوسکتا ہو، بلکہ خود ہی کاٹنا مجبوری ہو، تو ایسی صورت میں روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الصوم، فصل في الغوارض 2/ 493:
لا يجوز للخباز أن يخبز خبزا يوصله إلى ضعف مبيح للفطر، بل يخبز نصف النهار ويستريح في النصف، قيل له: لا يكفيه أجرته أو ربحه، فقال: هو كاذب، وهو باطل بأقصر أيام الشتاء.
2. الدر المختار للحصكفي، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده 3/ 460:
وقال الرملي: وفي جامع الفتاوى: ولو ضعف عن الصوم لاشتغاله بالمعيشة، فله أن يفطر، ويطعم لكل يوم نصف صاع اهـ ، أي: إذا لم يدرك عدة من أيام أخر، يمكنه الصوم فيها، وإلا وجب عليه القضاء، وعلى هذا الحصاد إذا لم يقدر عليه مع الصوم، ويهلك الزرع بالتأخير لا شك في جواز الفطر والقضاء، وكذا الخباز … وكذا لو خاف هلاك زرعه، أو سرقته، ولم يجد من يعمل له بأجرة المثل، وهو يقدر عليها؛ لأن له قطع الصلاة لأقل من ذلك.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:672
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)