قرض پر سود لینے کاحکم:
سوال:
عمرو نے بینک میں رقم جمع کرائی ہے، زید اس کو کہتا ہے کہ یہ رقم مجھے دے دو، میں تم کو بینک سے ڈبل منافع دوں گا ، اور زید اس رقم سے اپنے لیے ویزہ خریدنا چاہتا ہے ،تو یہ معاملہ شرعا درست ہے؟
جواب:
اگر ڈبل منافع دینے سے مراد یہ ہو کہ اس رقم پر بینک کی طرف سے ماہانہ جتنا سود ملتا ہے، میں اس کا دوگنا تمہیں دوں گا، تو جس طرح بینک سے سود لینا جائز نہیں ہے، اسی طرح کسی دوسرے فرد سے بھی سود لینا ناجائز ہے، اور اگر اس کی مراد یہ ہو کہ میں اس رقم کو تجارت میں لگا کر سود کی بنسبت ڈبل منافع تمہیں دوں گا تو یہ جائز ہے۔
حوالہ جات:
1. رد المحتار لابن عابدين، كتاب البيوع، باب الرابحة والتولية 5/ 166:
(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة: وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به.
2. تبيين الحقائق للزيلعي، كتاب البيوع 6/ 29:
وكل قرض جر منفعة لا يجوز، مثل أن يقرض دراهم غلة على أن يعطيه صحاحا، أو يقرض قرضا على أن يبيع به بيعا؛ لأنه روي أن كل قرض جر منفعة فهو ربا.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:683
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-16
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)