• muftisaniihsan@google.com
  • 03118160190

دورانِ عدت وفات فنڈ وصولی کے لیے گھر سے نکلنا

  سوال:
   زید سرکاری ملازم تھا، اس کا انتقال ہوا، اب سرکاری فنڈ وصول کرنے کے لیے زید کی بیوی کا دفتر جانا ضروری ہے، اس کے بغیر وہ رقم کسی اور کو نہیں ملے گی، تو زید کی بیوی عدت کے اندر اس رقم کو وصول کرنے جا سکتی ہے؟

جواب:
   عدتِ وفات گزارنے والی عورت چونکہ  نان نفقہ کا انتظام کرنے کے لیے گھر سے نکل سکتی ہے، اس وجہ سے مذکورہ عورت فنڈ وصول کرنے کے لیے دن کے وقت دفترجا سکتی ہے۔

حوالہ جات:
1. البحر الرائق لابن نجيم، كتاب الطلاق، باب العدة 4/ 166:
   (قوله: ومعتدة الموت تخرج يوما وبعض الليل) لتكتسب لأجل قيام المعيشة؛ لأنه لا نفقة لها حتى لو كان عندها كفايتها صارت كالمطلقة، فلا يحل لها أن تخرج لزيارة، ولا لغيرها ليلا ولا نهارا.
2. الدر المختار للحصكفي،كتاب الطلاق، باب العدة 3/ 536:
   والمتوفى عنها زوجها تخرج بالنهار لحاجتها، ولا تبيت في غير منزلها.

واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی

فتوی نمبر:653
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-15

image_pdfimage_printپرنٹ کریں