@123 دوران ِ عدت فنڈ وصولی کے لیے گھر سے نکلنا
سوال:
زید سرکاری ملازم تھا اس کا انتقال ہوا اب سرکاری فنڈ وصول کرنے کے لیے زید کی بیوی کا دفتر جانا ضروری ہے، اس کے بغیر وہ رقم کسی اور کو نہیں ملے گی، تو زید کی بیوی عدت کے اندر اس رقم کو وصول کرنے جا سکتی ہے؟
جواب:
عدت وفات گزارنے والی عورت کے لیے ضرورت کی وجہ سے گھر سے نکلنا جائز ہے، لہٰذا مذکورہ عورت فنڈ وصول کرنے کے لیے دن کے وقت دفترجا سکتی ہے۔
حوالہ جات:
لما في البحر الرائق زين الدين بن إبراهيم بابن نجيم، كتاب الطلاق، باب العدة 4/ 166:
(قوله: ومعتدة الموت تخرج يوما وبعض الليل) لتكتسب لأجل قيام المعيشة؛ لأنه لا نفقة لها حتى لو كان عندها كفايتها صارت كالمطلقة فلا يحل لها أن تخرج لزيارة ولا لغيرها ليلا ولا نهارا.
و في الدر المختار للحصكفي،كتاب الطلاق، باب العدة 3/ 536:
والمتوفى عنها زوجها تخرج بالنهار لحاجتها ولا تبيت في غير منزلها.
و في مختصر القدوري لأحمد بن محمد القدوري، كتاب الظهار، باب العدة، ص:170:
والمتوفى عنها زوجها تخرج نهارا وبعض الليل ولا تبيت في غير منزلها.
و في المبسوط لشمس الأئمة السرخسي، كتاب الطلاق، باب العدة وخروج المرأة من بيتها 6/ 32:
المتوفى عنها زوجها فلها أن تخرج بالنهار لحوائجها ولكنها لا تبيت في غير منزلها.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:653
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)