نرسری کے پودوں میں عشر ہے یا زکوۃ؟:
سوال:
اکثر لوگ بیج بوتے ہیں، جب ان سے چھوٹے پودے نکل آئے، تو ان پودوں کو فروخت کرتے ہیں، کیا ان سے حاصل شدہ قیمت میں عشر واجب ہے یا نہیں؟
جواب:
جو بیج عشری زمین میں باقاعدہ بویا جائے اور وہ اتنا بڑا ہو کہ کسی اور زمین میں کاشت کرنے کے قابل ہوجائے تو عشری زمین میں ہونے کی صورت میں ایسے پودوں کی قیمت میں عشر واجب ہوگا۔
حوالہ جات:
1. البناية شرح الهداية لبدر الدين العيني، كتاب الزكاة، زكاة في الخضروات 3/ 424:
(وأما الحطب والقصب والحشيش لا يستنبت في الجنان عادة) لما ذكر هذه الأشياء في أول الباب على وجه الاستثناء، ولم يبين وجهه، ذكر هنا تعليل عدم الوجوب فيها بقوله: أما التقصيلية قوله: لا يستنبت، أي: لا يطلب إنباتها في الجنان، أي: في البساتين عادة (بل ينقى عنها) أي: بل ينقى الجنان عن هذه الأشياء، وينقى من التقنية (حتى لو اتخذها) أي: لو اتخذ الجنان (مقصبة)أي: موضعا للقصب لأجل الاستغلال(أو مشجرة) أي: أو موضعا للأشجار يغرسها لأجل الحطب (أو منبتا للحشيش) أو اتخذها موضعا لنبات الحشيش (يجب فيها العشر)والمراد بالمذكور، أي: يجب في كل واحد من هذه الأشياء العشر؛ لأنها تصير غلة، فيجب فيها العشر.
2. الفتاوى التاتارخانيه لعالم بن العلاء الهندي، كتاب العشر 2/ 323:
کل شیء له ثمرة باقية، وتكون منفعة عامة، ويكون مقصودا في نفسه، يجب فيه العشر كالبقول والقثاء، وفي الخضروات الفواكه كالتفاح عند أبي حنيفة رحمه الله تعالى يجب.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:649
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)