معافی مانگنے کے باوجود قطع رحمی کرنے والے کا حکم:
سوال:
ہمارے ایک بہت قریبی رشتہ دار ہیں، معمولی بات چیت پر ناراضگی بڑھ گئی، ہم نے معافی بھی مانگ لی، لیکن وہ نہ سلام کا جواب دیتے ہیں اور نہ بلانے پر گھر آتے ہیں، اور بار بار کہتے ہیں کہ زندگی میں کبھی تمہاری دہلیز پر قدم نہ رکھوں گا، اُن کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے؟ جب کہ وہ رشتہ ناطہ بالکل ختم کرنے پر لگے ہوئے ہیں، خود آتے ہیں نہ اپنے بچوں اور بچیوں کو آنے دیتے ہیں.
جواب:
رشتہ داروں کے ساتھ صلۂ رحمی کرنے کے بارے میں احادیث مبارکہ میں بڑی تاکید آئی ہے، اور قطع رحمی پر بہت وعیدیں آئی ہیں، اس لیے حتی الامکان رشتہ داروں کے ساتھ صلۂ رحمی کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، اس کے باوجود بھی کوئی رشتہ دار اپنی طرف سے قطع رحمی کرے، تو اس گناہ کا وبال اسی پر ہوگا۔
حوالہ جات:
1. صحيح البخاري، كتاب الأدب، باب من وصل وصله الله، الرقم: 5989:
عن عائشة رضي الله عنها زوج النبي صلى الله عليه وسلم؛ عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «الرحم شجنة، فمن وصلها وصلته، ومن قطعها قطعته».
2. المعجم الكبير للطبراني، الرقم: :343:
عن كعب بن عجرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا أدلكم على خير أخلاق أهل الدنيا والأخرة، من وصل من قطعه، وعفا عمن ظلمه، وأعطى من حرمه» .
3. مسند الإمام أحمد بن حنبل، الرقم: 11107:
عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا يدخل الجنة صاحب خمس، مدمن خمر، ولامؤمن بسحر، ولا قاطع رحم، ولا كاهن، ولا منان.
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:656
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-15
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)