@123کنویں سے چوہا نکالنا ممکن نہ ہو،تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال:
کنویں میں چوہا گر جائے، پھر چوہے کے نکالنے کی کوئی صورت بھی نہ ہو، تو اس کنویں کے پانی کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب:
مذکورہ صورت میں اس کنویں کے پانی کا استعمال اس وقت تک درست نہیں جب تک کہ یہ یقین نہ ہوجائے کہ یہ چوہا اب گل سڑ کر مکمل ختم ہوچکا ہے، بعض حضرات نے آسانی کے لیے اس کی مدت چھ ماہ مقرر کی ہے، لہذا جب یہ یقین حاصل ہوجائے تو اس کے بعد اس کنویں کا سارا پانی نکال کر کنویں کو پاک کیا جائے۔
حوالہ جات:
لما في حلبي كبيري لإبراهيم الحلبي، كتاب الطهارة، فصل في البئر 1/ 140:
وإن انتفخ فيها الحيوان الواقع أو تفسخ ينزح جميع ما فيها من الماء، سواء صغر ذلك الحيوان أو كبر، بعد أن يكون مما يفسد الماء، وكذا لو وقع فيها ذنب الفأرة أو نحو لانتشار النجاسة، في جميع الماء، وعليه يحمل ما روي عن علي رضي الله عنه من الأمر ينزح الماءكله على ما قدمناه من رواية الطحاوي.
وفي الدر المختار للحصكفي مع رد المحتار، كتاب الطهارة، فصل في البئر 1/ 408،409:
أو(مات فيها) … (حيوان دموي)غير مائي لما مر(وانتفخ)أو تمعط (أو تفسخ)ولو تفسحه خارجها ثم وقع فيها، ذكره الوالي ينزح (كل مائها) الذي كان فيها وقت الوقوع، ذكره ابن الكمال (بعد إخراجه) إلا إذا تعذر كخشبة أوخرقة متنجسة فينزح الماء إلى حد لايملأ نصف الدلو، يطهر الكل تبعا.
وقال ابن عابدين تحت قوله: (متنجسة) إلى أنه لابد من إخراج عين النجاسةكلحم ميتة وخنزير، قلت: فلو تعذر أيضا ففي(القهستاني) عن الجواهر (وقع عصفورا فيها فعجزوا عن إخراجه فما دام فيها فنجسة فتترك مدة يعلم أنه استحال وصار حمأة، وقيل مدة ستة أشهر).
واللہ أعلم بالصواب
ابوبكراحسان كاكاخیل
متخصص جامعة دارالعلوم كراچی
فتوی نمبر:640
دارالإفتاء أنوار الحرمين، مردان
تاریخ إجراء:2024-02-14
All Categories
- اجارہ کے مسائل (24)
- اذان کے مسائل (20)
- اعتقادی مسائل (36)
- اعتکاف کے مسائل (18)
- امانت کے مسائل (16)
- پاکی ناپاکی کےمسائل (152)
- حج کے مسائل (33)
- حدود کے مسائل (19)
- حظر واباحت کے مسائل (102)
- خرید وفروخت کے مسائل (71)
- خلع کے مسائل (16)
- دعوی کے مسائل (19)
- ذبائح اور شکار کے مسائل (17)
- رضاعت کے مسائل (17)
- روزے مسائل (44)
- زکوٰۃ کے مسائل (87)
- ضمان کے مسائل (17)
- طلاق کے مسائل (76)
- عمرہ کے مسائل (17)
- قربانی کے مسائل (18)
- قرض کے مسائل (24)
- قسم اور منت کے مسائل (25)
- قمار اور ربوا کے مسائل (20)
- كتاب الكراهية (51)
- کفارہ کے مسائل (22)
- مشترک کاروبار کے مسائل (17)
- میراث اور وصیت کے مسائل (18)
- نان نفقہ کے مسائل (19)
- نکاح کے مسائل (82)
- نماز کے مسائل (154)
- ہبہ کے مسائل (20)
- وقف کے مسائل (29)
- وکالت کے مسائل (20)